سانحہ کوئٹہ میں شہیدوکلاءایک جذبہ پیداکرگئے،چیف جسٹس ثاقب نثار

سانحہ کوئٹہ میں شہیدوکلاءایک جذبہ پیداکرگئے،چیف جسٹس ثاقب نثار

ویب ڈیسک: سانحہ کوئٹہ کےشہداء تاریخ رقم کرگئے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو کبھی بھول نہیں سکتے،چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار

سانحہ کوئٹہ   8اگست2016 کے شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  چیف جسٹس آف پاکستان  ثاقب نثار نے کہا کہ ایک وکیل کوبننے میں وقت لگتاہے سانحہ کوئٹہ کےشہداء تاریخ رقم کرگئے ۔ان کا کہنا تھاکہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو کبھی بھول نہیں سکتے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کوکمزورکرنے کی سازش ہے دشمن نہیں چاہتاکہ پاکستان خوشحال اورپرامن بنے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  سازش کامیاب ہو نے دی گئی توآئندنسل کوکچھ نہیں دے پائیں گے  دہشتگردی کی اس جنگ میں ہمیں کمزور نہیں پڑنا بلکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ حوصلے سے لڑنی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار  کا مزید کہنا تھا انصاف کی فراہمی کیلئےاپناکرداراداکررہے ہیں اور تمام اداروں کو دہشتگردی کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں