پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ،47 افراد جاں بحق,

پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ،47 افراد جاں بحق,

ڈیسک:چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی۔

جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔

چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ اے ٹی آر42 شام 3 بج کر 30 منٹ پر چترال سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا۔

 طیارے میں معروف نعت خواں جنید جمشید، انکی اہلیہ نیہا جمشید، ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ، انکی اہلیہ، بیٹی اور 3 غیرملکیوں سمیت 42 مسافر اور عملے کے 5  افراد  جان بحق ہو گئے۔

اطلاعات  کے مطابق طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔

 طیارے میں مجموعی طور پر 31 مرد، 9 خواتین اور 2 بچے بھی سوار تھے۔

 چیئرمین پی آئی اے نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور کہا ہے،

 کہ تمام لاشوں کو پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ طیارہ اڑنے کے قابل تھا جسے 2007 میں فلائٹ آپریشن میں شامل کیا گیا تھا۔

طیارہ صبح اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر چترال گیا تھا جب کہ طیارے نے شام 4 بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچنا تھا۔

 تاہم لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

پی   آئی اے نے حادثے کے شکار طیارے میں موجود مسافروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

طیارے میں 3 غیر ملکی بھی سوار تھے جن میں شاہی خاندان کا شہزادہ فرحت اور بیٹی بھی سوار تھی۔

متعلقہ خبریں