پی آئی اے طیارہ حادثہ میں میتوں کی پمز اسلام آباد منتقلی

پی آئی اے طیارہ حادثہ میں میتوں کی پمز اسلام آباد منتقلی

ڈیسک: پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں اسلام آباد منتقل کی جا رہی ہیں۔

جب کہ لواحقین کے لئے پمزاسپتال میں انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کر دی گئی ہے۔

حویلیاں میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔

معروف نعت خواں جنید جمشید کے بھائی دیگر افراد کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے جہاں انہیں پی آئی اے حکام کی جانب سے تمام تر معلومات فراہم کی گئیں .

۔

 

 

متعلقہ خبریں