جنید جمشید کی شہادت پر عمران خان کا گہرے دکھ کا اظہار،

جنید جمشید کی شہادت پر عمران خان کا گہرے دکھ کا اظہار،

ڈیسک:گزشتہ روز پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو حادثے کے نتیجے میں جنید جمشید کی شہادت پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شام اپنی پوسٹ میں طیارہ حادثے میں 42 افراد کی شہادت پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی تھی۔

آج ایک اور پوسٹ میں انہوں نے جنید جمشید کے حوالے سے کچھ یادیں تازہ کی ہیں۔

عمران خان نے ٹوئٹر پرایک پرانی تصویراپ لوڈ کی ہے جس میں انہیں جنید جمشید اور نعیم بخاری کے ہمرا بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصویر اس دورکی ہے جب کپتان شوکت خانم میموریل کینسراسپتال کیلئے عطیات اکٹھا کررہے  

عمران خان نے ان کے لیے بھی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ اسامہ وڑائچ ایک بہترین افسرتھے جو بےلوث خدمات کی روایت قائم کرگئے۔ 

متعلقہ خبریں