بڑھاپادوربھگانے کا آسان طریقہ

بڑھاپادوربھگانے کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک: تیز چہل قدمی یا سائیکل چلانا نہ صرف صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ انسان کی طرف آنے والے بڑھاپے کی رفتار بھی کم کر دیتی ہے

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آیا ہے کہ

 ہلکی پھلکی ورزش جیسے تیز چہل قدمی یا تیز رفتاری سے سائیکل چلانا نہ صرف جسمانی دفاعی نظام کو بہتر، ذہن کو تیز، نیند میں مددگار اور مسلز کے لیے اہم ہے بلکہ یہ جسمانی خلیات کی توڑ پھوڑ کو بھی سست کردیتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ عادت خلیات کے اسٹرکچر کو دوبارہ بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور لوگوں کے خلیات میں پروٹین زیادہ جمع ہوتی ہے۔جس کے باعث انسان تندرست اور توانا رہتا ہے اس کے بوڑھے ہونے کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں