آپریشن ردالفسادکارروائیوں کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ،سپاہی شہید

آپریشن ردالفسادکارروائیوں کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ،سپاہی شہید

ویب ڈیسک: ڈیرہ غازی خان میں آپریشن ردالفساد کے تحت رینجرز کی کارروائی میں 5 دہشت گردہلاک جبکہ فائرنگ کےتبادلے میں سپاہی کامران شہید،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہارون زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے کے ضلع راجنپور کے سرحدی قبائلی علاقہ چھیراتھل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید ایک رینجرز اہلکار اور پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا،فورسز کی فائرنگ سے 5انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے .

زخمی اہلکار کو سی ایم ایچ ملتان منتقل کر دیا گیاہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقہ بیکڑ سے ملحقہ علاقے میں پناہ لے ر کھی تھی ۔

کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں پیر بخش عرف پیرا اور ذوالفقار عرف ذلفی نامی دہشتگرد بھی شامل ، 

پیر بخش عرف پیرا 15 مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کے سر پر 20لاکھ روپے کا انعام تھا جبکہ ذوالفقار عرف ذلفی 7 مقدمات میں مطلوب تھا،

شہید سپاہی کامرانکی نماز جنازہ ملتان میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر ملتان لیٹیننٹ کرنل سرفراز ستار  اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات سمیت دیگر اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی

متعلقہ خبریں