تیمرگرہ میں دہشتگرد حملہ 2دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتار، آئی ایس پی آر

تیمرگرہ میں دہشتگرد حملہ 2دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتار، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک:تیمر گرہ میں دہشتگردوں کےحملے میں  ایک میجرسمیت 3فوجی جوان شہید جبکہ دو دہشتگردہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا،آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق  تیمر گرہ کے علاقے شیروٹ کئی میں گزشتہ رات  سیکیورٹی فورسز نے  دہششتگردوں کیخلاف آپریشن کیا دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جارہاتھا۔آپریشن کےدوران ایک میجرسمیت 3فوجی جوان شہید ہوئے۔،آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق  خفیہ ایجنسی کےمیجر علی سلمان اپنی ٹیم کے ساتھ آپریشن کررہے تھے۔

شہیدوں میں میجر علی سلمان ،حوالدار غلام نذیر ،حوالدار اختر ، سپاہی عبدالکریم شامل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق  دوران آپریشن  ایک دہشتگردنےخود کو اڑا لیا،دوسرا خود کش بمبار فائرنگ کےتبادلے میں ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شیروٹ کئی تیمر گرہ میں دہشتگردوں کےخفیہ ٹھکانے پر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں