نوازشریف کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

نوازشریف کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی نےنوازشریف کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے  الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم  نوازشریف کیخلاف  درخواست دائر کر دی ۔ درخواست پی ٹی آئی کے  رہنما بابر اعوان نے دائر کی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نےنوازشریف کونااہل قراردیا  نااہلی کےباوجود نوازشریف پارٹی امورچلا رہےہیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  مسلم لیگ(ن) نوازشریف کےنام سےرجسٹرڈ ہے نوازشریف کی نااہلی کےبعدن لیگ غیرفعال ہوچکی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے  کہ  پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کےتحت نوازشریف پارٹی کی قیادت نہیں کر سکتے۔

متعلقہ خبریں