بلاول بھٹو زرداری پارٹی چیئرمین،آصف علی زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کےصدر منتخب

بلاول بھٹو زرداری پارٹی چیئرمین،آصف علی زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کےصدر منتخب

ڈیسک:آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

  بلاول ہاؤس میں منعقدہ ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج  ہوئے ۔

یہ انتخابات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم عہدوں کے لیے ہوئے تھے

الیکشن کے نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری پارٹی میں اپنے سابقہ عہدے برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ۔

جبکہ  دیگر ارکان میں  سے نیئر بخاری سیکریٹری جنرل، حیدر زمان قریشی فنانس سیکریٹری جبکہ چوہدری منظور احمد سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔

 واضح رہے کہ ان تمام عہدے داروں کا انتخاب 4 سال کی مدت کے لیے ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں