اسلام آباد ،تشدد کا شکار طیبہ کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ

اسلام آباد ،تشدد کا شکار طیبہ کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ

ڈیسک: اسلام آباد : تشدد کا شکار طیبہ کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ ہوگیا، ڈاکٹر نے بالوں اور خون کے نمونے بھی لے لیے، طیبہ کے جسم پر جلائے جانے کے نشانات بھی دیکھے گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے دوران طیبہ اور ان کے والدین اور بھائی کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ طیبہ کے زخموں کی تصاویر لی گئی ہیں تاکہ زخموں کی نوعیت اور انکی شدت کا تعین کیا جاسکے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ میں مکمل میڈیکل رپورٹ تیار کر لی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں