امریکا اور روس مل کر دنیا کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا اور روس مل کر دنیا کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیسک:ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات کے مخالفین بے وقوف لوگ ہیں۔ دونوں ملک مل کر دنیا کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ روس بڑا ملک ہے، جس کے ساتھ مل کر کئی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

انٹیلی جنس کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد ٹرمپ نے روس پر مداخلت کا الزام لگانے سے گریز کیا اور صرف یہ کہا کہ انتخابات کے نتائج اس سے متاثر نہیں ہوئے۔

انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا کوئی بری بات نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں