یورپ اورامریکا میں شدید سردی،23 افراد ہلاک

یورپ اورامریکا میں شدید سردی،23 افراد ہلاک

ڈیسک: یورپ اور امریکابھر میں شدید سردی کی لہر کے باعث 23 افراد ہلاک  ہوگئے، سردی بڑھنے  ہزاروں پروازیں  بھی منسوخ ہوگئیں۔

 مرنے والوں میں زیادہ تر بے گھر اور تارکین وطن افراد شامل ہیں۔

پولینڈ میں 22 روز کے دوران شدید ترین سردی کے باعث 10 افراد ہلاک ہوئے۔

اٹلی میں سردی کے باعث 7 افراد کی ہلاکت  ہو چکی ہیں۔

 زیادہ برف باری کے باعث اٹلی کے  متعدد ایئرپورٹس بند ، اورسیکڑوں فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔

دوسری جانب چیک ری پبلک میں شدید سردی کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے۔

بلغاریہ میں 2 عراقی تارکین وطن جبکہ یونان سے ایک افغان تارک وطن کی مرنے کی   اطلاع ملی ہے۔

 اسی طرح  امریکامیں بھی برف باری کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔

 

متعلقہ خبریں