بنوں پولیس مقابلہ، 2 اشتہاری ہلاک پولیس اہلکار جاں بحق

بنوں پولیس مقابلہ، 2 اشتہاری ہلاک پولیس اہلکار جاں بحق

ڈیسک: بنوں  میں پولیس اور اشتہاریوں کے مابین فائرنگ کا تبادلے میں پولیس اہلکار حوالدار ملک جان جاں بحق ہو گیا ،فائرنگ کے تبادلے میں  دو اشتہاری بھی ہلاک ہو ئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ  اس وقت ہوا جب پولیس پارٹی علاقہ میں سرچ آپریشن میں مصروف تھی۔ اس دوران  اشتہاریوں سے پولیس کا آمنا سامنا ہوا تو مجرمان نے فائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں دونوں مجرمان مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ۔

متعلقہ خبریں