لائن آف کنٹرول پر بھارتی ہٹ دھرمی،پاک فوج کی جوابی کارروائی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی ہٹ دھرمی،پاک فوج کی جوابی کارروائی

ویب ڈِیسک: لائن آف کنٹرول پر   ہٹ دھرمی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ایک بار پھر بھارت نے   بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر باروہ اور بھمبرسیکٹر کے علاقےبروح میں بھارتی فوج نے   ایک بار پھر شہری آبادی کو  نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ  شروع کی  جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی۔

 پاک فوج نے   بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی  فوج کو  فائرنگ بند کرنے پر مجبور کر دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   کنٹرول لائن پر فائرنگ کی ابتداء بھارتی فوج نے کی ۔

بھارتی فوج نے شہری آبادی کونشانہ بنایا جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا،آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں