بھارت کا جنون خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے،نفیس زکریا

بھارت کا جنون خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے،نفیس زکریا

ویب ڈیسک:  بھارت اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے اسلحے کی دوڑ میں بھارت کا جنون  خطے میں قیام امن کیلئے خطرہ ہے۔نفیس زکریا

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے  ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ پاکافغان سرحد سیکیورٹی کے پیش نظر بند کی گئی۔

لوگوں کو محفوظ بنانے کے لیے پاک افغان بارڈر بند کرنے جیسے اقدامات کرنے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ  پناگاہیں  ہیں،جماعت الاحرار   دہشت گردی کی  کارروائیوں کی ذمہ داری قبول   کرتی ہے ۔

ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے لیکن اپنی سلامتی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں پاکستان کے لیے باعث تشویش ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں کے دوران مقبوضہ کمشیر میں  126 افراد زخمی ہوئے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی کو سرگرم رکھتا ہے۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ سے خطے میں امن متاثر ہو گا، پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے لیکن اپنی سلامتی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں