گرفتار پاکستانی طالب علم رہا کر دئیے گئے، دفتر خارجہ

گرفتار پاکستانی طالب علم رہا کر دئیے گئے، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: غلطی سے کنٹرول لائن کراس کرنے والے طالب علم رہا ، جلد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق۔ اڑی حملے  کا بھارتی ڈرامہ ڈراپ سین اس وقت ہو ا جب عدالت نے غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے طالب علموں کو رہا کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں گرفتار پاکستانی طالب علم فیصل اعوان اوراحسن خورشید کو رہا کردیا گیا ہے۔ دونوں پاکستانیوں کو جلد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے پاکستانی طالب علموں کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

پاکستان طالب علموں سے متعلق معاملے میں بھارت سے مسلسل رابطے میں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی طلبہ کو اڑی واقعے کے بعد غلطی سے کنٹرول لائن پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں