ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب

ڈیسک:نیویارک: ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور ہیلری کلنٹن کی کامیابی سے متعلق تمام تبصرے،تجزیے اور سروے نتائج غلط ثابت ہوئے اور ری پبلکن پارٹی کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کو اپ سیٹ شکست دے کر امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے درمیان عہدہ صدارت کے لیے کانٹے کا مقابلہ ہوا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے کے لیے درکار 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے۔

نجی ٹی وی  رپورٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے انتخاب میں شکست تسلیم کی اور انہیں مبارک باد دی۔

اس فتح کے بعد 70 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں جانے والے معمر ترین امریکی صدر بن گئے۔

متعلقہ خبریں