مقبوضہ کشمیر میں 199 روز بھی کرفیو جاری ،

مقبوضہ کشمیر میں 199 روز بھی کرفیو جاری ،

ڈیسک:ہندوستانی فورسز نے گذشتہ 119 دن سے جموں اور کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے جس سے وادی کا نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جبکہ اسکول اور کالجوں سمیت دیگر تعلیمی ادارے بھی بند ہیں جو کہ کشمیری نوجوانوں کے مستقل کیلئے لمحہ فکریہ ہے

8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے اب تک کشمیر میں 111 سے زائد نہتے شہریوں کو بھارتی فوج ہلاک کرچکی ہے جبکہ 14 ہزار سے زائد زخمی بھی ہیں۔

برہانی وانی کی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے جدوجہد آزادی کی نئی لہر اٹھی تھی جو 119 دن گزرنے کے باوجود جاری ہے۔

کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری کرفیو سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، اسکولز، دکانیں، دفاتر اور پٹرول پمپس وغیرہ بند ہیں ،ہندوستانی فوج نے وادی کشمیر میں پیلٹ گنوں سے 700 سے زائد کشمیریوں کو جزوی یا مکمل طور پر بینائی سے بھی محروم کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں