امریکا کے 12 صدور,جو اچھے اور برے کاموں سے جانے جاتے ہیں،

امریکا کے 12 صدور,جو اچھے اور برے کاموں سے جانے جاتے ہیں،

ڈیسک: امریکا میں 45 ویں صدر کے لیے میدان 2016 میں لگا تو وائٹ ہاؤس کا یہ منصب سنبھالنے کی دوڑ میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے مد مقابل ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مدمقابل نظر آئے۔تاہم ان دونوں سے برعکس ایک نظر امریکا کے اب تک کے 12 پر نظر ہیں، جنہوں نے اپنے دور میں رہ کر کچھ ایسے کام انجام دیے، جن سے ان کا شمار بہترین میں کردیا گیا، یا پھر کچھ ایسے کام کیے جس سے وہ بدترین قرار پائے۔اس موقع پر جہاں ریاستہائے متحدہ امریکا کی آنے والی قسمت کا فیصلہ کیا جارہا ہے، وہیں ایک نظر ماضی میں امریکا کے صدر بننے والی شخصیات پر ڈالیں۔

جارج ڈبلیو بش
جارج ڈبلیو بش نے 2001 سے 2009 تک امریکی صدارت سنبھالی، وہ امریکا کے 43ویں صدر منتخب ہوئے تھے، ان کے دور میں اقتصادی بحران میں شدید اضافہ دیکھنے کو ملا، تاہم امریکی میں بے روزگاری کے خاتمے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔جارج ڈبلیو بش کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا،

جیرالڈ فورڈ

امریکا کے 38ویں صدر جیرالڈ فورڈ نے صدارت میں صرف 2 سال 6 مہینے گزارے، اس لیے ان کا شمار اس فہرست میں 11ویں نمبر پر کیا گیا، انہیں امریکا میں بہتری لانے کے لیے بہت زیادہ وقت نہیں ملا، ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا۔

براک اوباما

امریکی کی 44ویں صدارت سنبھالنے والے براک اوباما نے بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 2009 سے 2016 تک منصب صدارت سنبھالی، ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے رہا۔

جارج ایچ ڈبلیو بش

امریکا کے 41ویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے منصب صدارت 4 سالوں کے لیے سنبھالا، 1989 سے 1993 تک کے دور میں انہوں نے شروع کے تین سال امریکا کی صدارت بہترین انداز میں سنبھالی، تاہم آخری سال امریکا میں ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ ان کے خلاف رہا جس کے باعث وہ اگلے الیکشن میں کامیاب نہ ہوئے۔ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا۔

 رچرڈ نکسن

ریپبلکن پارٹی کے رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے، انہوں نے امریکا میں بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، تاہم واٹرگیٹ اسکینڈل میں ان کے نام کی شمولیت نے ان کی انتظامیہ پر برا اثر چھوڑا۔

بل کلنٹن

امریکا کے 42ویں صدر بل کلنٹن نے 1993 سے 2001 تک منصب صدارت سنبھالی، ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا، انہوں نے امریکی تاریخ میں امن اقتصادی توسیع کی سب سے طویل مدت تک صدارت کی۔

ہیری ٹرومین

ہیری ٹرومین کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے رہا، جو امریکا کے 33ویں صدر منتخب ہوئے، انہوں نے 7 سال اور 9 مہینوں تک صدارت سنبھالی۔

وہ اپنے دور کے بہترین رہنما ثابت ہوئے، انہوں نے 1945 میں جاپان کے شہر ہیروشیما اور ناگاساکی میں ایٹم بم سے حملہ کیا،

جان ایف کینیڈی

جان ایف کینیڈی امریکا کے 35ویں صدر تھے، انہیں منصب صدارت سنبھالنے کا موقع صرف 1961 سے 1963 تک ملا، جس کے بعد 22 نومبر 1963 کو انہیں قتل کردیا گیا۔

امریکی صدر کی کم وقت تک صدارت سنبھالنے کے باوجود ان کا شمار بہترین صدور میں کیا جاتا ہے، انہوں نے امریکا میں تعلیم، بزرگ افراد کے لیے طبی سہولیات کے لیے اہم کردار ادا کیا،

رونالڈ ریگن

امریکا کے 40ویں صدر رونالڈ ریگن کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے رہا، انہوں نے 1981 سے 1989 تک منصب صدارت سنبھالی، انہوں نے امریکا میں بے روزگاری کے خاتمے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

 ڈیوائٹ ڈی آئزن ہاور
ڈیوائٹ ڈی آئزن ہاور کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے رہا، جو امریکا کے 34ویں صدر منتخب ہوئے، انہوں نے 1953 سے 1961 تک 8 سالوں کے لیے منصب صدارت سنبھالی۔ان کے دور میں اقتصادی اعداد میں کامیاب بہترین دیکھنے کو ملی،

فرینکلن ڈی روزویلٹ

امریکا کے 32ویں صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا، انہوں نے 1933 سے 1945 تک منصب صدارت سنبھالی۔ ان کا شمار امریکا کے بہترین صدور میں کیا جاتا رہا ہے ۔ان کے دور میں بے روزگاری میں 25 فیصد سے 2فیصد تک کمی واقع ہوئی

لنڈن بی جانسن

لنڈن بی جانسن کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا، وہ امریکا کے 36ویں صدر منتخب ہوئے، انہوں نے 1963 سے 1969 تک منصب صدارت سنبھالی، لنڈن بی جانسن کو امریکا کا سب سے بہترین صدر مانا جاتا ہے۔، انہوں نے مذہب، نشل، قوم سے قطع نظر ہر افراد کو مساوی حقوق فراہم کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں