شیخ رشید کی بات اثر نہ کر سکی اور خورشید شاہ نے ایک بار پھر توپوں کا رخ عمران خان کی طرف کردیا ۔

شیخ رشید کی بات اثر نہ کر سکی اور خورشید شاہ نے ایک بار پھر توپوں کا رخ عمران خان کی طرف کردیا ۔

(سید سیف اللہ)  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بات اثر نہ کر سکی اور انہوں نے ایک بار پھر توپوں کا رخ عمران خان کی طرف کردیا ۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارلیمان سے متعلق نا زیبا الفاظ استعمال کیے اور پھر پارلیمنٹ میں بھی آئے ۔انہوں نے کہا کہ الزام لگانا اور گالیاں دینا اپوزیشن نہیں ہے ،اپوزیشن وہ ہے جو پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تحریک انصاف کیا کھیل کھیل رہی ہے ،تعجب ہے پی ٹی آئی کا کوئی رکن قانون انصاف کمیٹی میں نہیں آیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کی راہداریوں میں خورشید شاہ اور شیخ رشید کا آمنا سامنا ہوا ،اس دوران شیخ رشید نے خورشید شاہ سے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ آپ عمران خان کی مخالف کیو ں نہیں چھوڑ دیتے جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ آپ کے ذریعے عمران خان کو اہم پیغام بھیجوں گا ۔

متعلقہ خبریں