راجکوٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کا عمدہ آغاز

راجکوٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کا عمدہ آغاز

راجکوٹ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے انڈیا کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے ہیں۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر معین علی اور بین سٹوکس کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 99 اور 19 رنز بنائے تھے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ایلسٹر کک اور حسیب حمید نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 124 اور معین علی نے نو چوکوں کی مدد سے 99 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے روی چندر ایشون نے دو، امیش یادو اور رویندر جڈیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے انڈین نژاد انگلش کرکٹر حسیب حمیدنے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا۔

بدھ کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں