کوئٹہ میں دھماکا، اے آئی جی حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید،،،

کوئٹہ میں دھماکا، اے آئی جی حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید،،،

ویب ڈیسک: چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس حامد شکیل گھر سے دفتر جارہے تھے کہ چمن ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، واقعے میں حامد شکیل اور ان کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں سمیت راہگیر بھی زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں