انتہا پسندی اور دہشت گردی کا تعلق اسلام سے نہیں،امام کعبہ

انتہا پسندی اور دہشت گردی کا تعلق اسلام سے نہیں،امام کعبہ

ویب ڈیسک: امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے اقتدا میں منصورہ لاہور میں نماز فجر ادا کی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں نماز فجر کی امامت کی، اہل لاہور سمیت کئی شہروں سے آئے ہوئے نمازیوں نے امام کعبہ کی اقتدا میں نماز ادا کرنے کو باعث سعادت سمجھا۔

نماز کے اختتام  پر اپنے مختصر خطاب میں امام کعبہ نے نماز کو امت مسلمہ کی یکجہتی کی علامت قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں فرائض اداکرنےکی توفیق عطا فرمائے۔

شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے آخر میں مسلم امہ کی یکجہتی پاکستان کی سلامتی و استحکام اور اسے ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھنے کی دعا کی، جب کہ پاکستان سے ملنے والی محبت پر انہوں نے پوری قوم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں