ہمارے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے، او آئی سی

ہمارے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے، او آئی سی

ویب ڈیسک: کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے پر سب سے اوپر ہے۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اوآئی سی ڈاکٹر یوسف اور سرتاج عزیز کے درمیان ملاقات میں ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ بھارت نے انسانی حقوق مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی،

اس حوالے سے بھارت پر دباو بڑھایا جائے گا، داکتر یوسف نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے موقف کے حامی ہیں اور مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں،

شام کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ او آئی سی  شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کر رہی ہے،

ڈاکٹر یوسف کا کہنا تھا کہ ہم معاملے کے سیاسی حل کے حق میں ہیں،شام کے مسئلے نے بہت بڑے انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں