امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،سوزن رائس

امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،سوزن رائس

ڈیسک:وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں طارق فاطمی نے سوزن رائس کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔

اور بتایا کہ بھارتی جارحیت سے معصوم شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

 سوزن رائس نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
اور کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان کی خطے کے امن اور استحکام کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔

طارق فاطمی نے سوزن رائس کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں