آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ،

آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ،

ڈیسک:دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے رکن ممالک 1950سے ہر سال 10دسمبر کو انسانی حقوق کاعالمی دن کے طور پر مناتے ہیں۔

ا س دن کو منانے کا مقصد انسان کے بنیادی حقوق کا تحفظ اوربہتر زندگی گزارنے کے لیے اچھے ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر دنیا بھر میں سیمینارز، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں و دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

آج کے دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات میں  انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام ، عوام الناس خصوصاً خواتین کو ان کے بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں