پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ایک بہت بڑے سپورٹر سے محروم ہوگیا،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ایک بہت بڑے سپورٹر سے محروم ہوگیا،پی سی بی

ڈیسک:پی سی بی نے جنید جمشید کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طیارہ حادثے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ایک بہت بڑے سپورٹر سے محروم ہوگیا۔

پی سی بی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے لیے بھی اظہار افسوس کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی کے لیے جنید جمشید کی کئی خدمات ہیں۔

وہ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کاوشوں میں کرکٹ بورڈ کا ایک اہم حصہ ہوا کرتے تھے۔

اور ان کی کمپنی جے ڈاٹ پی سی بی کے ایونٹس میں اپنا تعاون ڈالنے کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتی تھی۔

پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ جنید جمشید پی سی بی کے یوتھ ڈویلپمنٹ اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کے زبردست حامی تھے اور بورڈ کی ان کاوشوں کو سپورٹ کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں