پاناماکیس:جےآئی ٹی کی حتمی رپورٹ تیار، آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی

پاناماکیس:جےآئی ٹی کی حتمی رپورٹ تیار، آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی

ویب ڈیسک:جے آئی ٹی کی جانب سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) نے اپنی حتمی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی ہے ۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اپنی حتمی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ جے آئی ٹی  ارکان نے 60 روز سے زائد بلاناغہ کام کیاجس میں وزیراعظم نواز شریف ،شہباز شریف ،مریم نواز، حسن اورحسین نواز سمیت کئی افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔کتنے گواہ پیش ہوئے اور کس نے آنے سے انکار کیا  لندن اور دبئی سے ملنے والی دستاویزات کو حتمی شکل دے دی گئی یہ سب رپورٹ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ  حکومت نے قطری شہزادے کےبیان کے بغیر  جے آئی ٹی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار  کیا ہیں۔

متعلقہ خبریں