کرم ایجنسی:بارودی سرنگ دھماکے،3ایف سی اہلکار شہید

کرم ایجنسی:بارودی سرنگ دھماکے،3ایف سی اہلکار شہید

ویب ڈیسک:لوئر کرم ایجنسی کے علاقے لکا تیگہ  میں کے مقام پر باردوی موادکے تین دھماکوں میں تین ایف سی اہلکار شہید اور 5زخمی  ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق   پہلا  دھماکا پانی لانے والے اہلکاروں پر ہوا  جبکہ دوسرے دھماکا ان کو ریسکو کرنے والے اہلکاروں پر ہوا۔

 پولیٹیکل حکام کے مطابق دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد کچے راستے میں نصب کیا تھا۔دھماکوں میں 3 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 5زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری  ہے۔

متعلقہ خبریں