مسلح افواج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکا معاملہ،سابق آصف علی زرداری کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخوست دائر

مسلح افواج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکا معاملہ،سابق آصف علی زرداری کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخوست دائر

ویب ڈیسک :سابق صدر آ صف علی زرداری کا پاک افوج   کیخلاف اشتعال انگیز تقریز کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ  میں درخواست دائرکر د ی  ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست اسلام آباد کے شہری فصیح اللہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔درخواست بائیس اے کےتحت مقدمہ درج کروانے کے لیے دائر کی گئی۔درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سئشن جج محمد عدنان نے سماعت کے لیے مقرر کر دی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عدنان بیس جون کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔درخواست  میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال تقریر کے دوران مسلحہ افواج کو دھملکیاں دیں ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے آصف علی زرداری لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی سرپرستی کرتے رہے ہیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے سابق صدر اور ملک ریاض اعلی عدلیہ کے خلاف بھی دھمکیاں دے چکے ہیں ۔درخواست گزار نے مسلحہ افواج کے خلاف تقاریر کرنے پر سابق صدر کے خلاف تھانہ سیکریٹیریٹ میں درخواست بھی دائر کی ہے لیکن پولیس نے تا حال ایف آئی آر درج نہیں کی۔

متعلقہ خبریں