پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ‘ جنرل جوزف وٹل

پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ‘ جنرل جوزف وٹل

ویب ڈیسک: امریکی سینٹرل کمانڈکےسربراہ جنرل جوزف وٹل کاکہناہےکہ بھارتی پالیسیاں پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں،جس سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف وٹل امریکہ کی مسلح افواج سے متعلق کمیٹی میں بیان دیتےہوئے کہا ہےکہ پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے،جس کی وجہ بھارت کی پالیسی ہےجودونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے کی کسی بھی کوشش کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

جنرل جوزف وٹل نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج فاٹا میں انسداددہشت گردی آپریشنزمیں مصروف ہے،اورپاکستان کےلیےمشرقی سرحدپرسیکورٹی اولین ترجیح رہےگی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف نے سرحدی علاقوں میں استحکام کےلیےپاکستان اورافغانستان کی افواج میں تعاون کوامیدافزاقرار دیا۔انہوں نےکہا کہ افغانستان میں مزیدفوجی دستےبھیجنےکی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں