رہائی پانے والے طلبہ پاکستان رینجرز کے حوالے

رہائی پانے والے طلبہ پاکستان رینجرز کے حوالے

ویب ڈیسک:بھارت سے رہائی پانے والے آزاد کشمیر کے 2 طلبہ کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ،غلطی سے سرحد پار کرنے والے فیصل اعوان اور احسن خورشید کو بھارت نے اڑی حملے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

آزا دکشمیر سے تعلق رکھنے والے فیصل حسین اعوان اور احسن خورشید کو 18 ستمبر 2016کو اڑی میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارت نے ان پر حملے میں سہولت کاری کا الزام لگایا تھا تاہم بھارتی تفتیشی اداروں نے دونوں نوجوانوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔

رہائی پانے کے بعد بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے دونوں نوجوانوں کو واہگہ پر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر دونوں طالب علموں کے لواحقین بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں