امریکی مسلم خواتین ٹرمپ کی کامیابی پر خوفزدہ

امریکی مسلم خواتین ٹرمپ کی کامیابی پر خوفزدہ

ڈیسک:امریکا میں رہائش پذیر مسلم خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد وہ اس ملک میں حجاب پہننے کے خیال سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔

امریکا کے نو منتخب صدر ماضی میں مسلمانوں کے بارے میں سخت بیانات دے چکے ہیں جو کہ تنازعات کا باعث بھی بنیں۔

2015 میں انہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اب صدارتی انتخابات کے بعد مسلم خواتین نے کہا ہے کہ وہ حجاب کو پہن کر باہر جانے کے خیال سے بھی خوفزدہ ہیں۔

حالانکہ امریکی آئین کی دوسری ترمیم کے تحت کوئی ایسا قانون کسی مذہب کے خلاف نہیں بنایا جاسکتا جو مذہبی روایات کی روک تھام کرتا ہو۔

متعلقہ خبریں