ہندوستان کو فواد خان کی واپسی کی خواہش

ہندوستان کو فواد خان کی واپسی کی خواہش

ڈیسک:اداکار فواد خان کے چرچے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کیے جارہے ہیں جس کی وجہ ان کے جاذبِ نظر کے ساتھ ساتھ بہترین اداکاری بھی ہے۔

فواد خان نے پاکستان کے کامیاب ڈرامے 'ہمسفر' میں اپنی بہترین اداکاری کے بعد بولی وڈ میں اپنے فن سے نمایاں مقام بنا لیا ہے۔

انہوں نے بولی وڈ میں 3 فلموں میں کام کیا، جن میں 'خوبصورت' ، 'کپور اینڈ سنز' اور 'اے دل ہے مشکل' شامل ہیں، ان فلموں کے علاوہ فواد خان نے کئی اور فلمیں سائن کر رکھی تھیں، تاہم پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث وہ مزید بولی وڈ سے منسلک نہیں رہیں گے۔

متعلقہ خبریں