ورلڈ الیون کے خلاف سیریز بہت اہم ہے، مکی آرتھر

ورلڈ الیون کے خلاف سیریز بہت اہم ہے، مکی آرتھر

ویب ڈیسک:ورلڈ الیون کیخلاف سیریزبہت اہم ہے ٹی 20 سیریزسےکھلاڑیوں کی صلاحیتوں کاپتاچلےگا،مکی آرتھر

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ   شائقین پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کےمنتظر تھے اُمید ہے کہ ورلڈ ولیون سیریز سے  پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  سیریز کو ہلکا نہیں لے رہے جیتنے کی کوشش کریں گے اور اس  اہم ٹی 20 سیریزسےکھلاڑیوں کی صلاحیتوں کاپتاچلےگا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ  ورلڈالیون کیخلاف پاکستان ٹیم کی کوچنگ میرے لیےاعزازہے ۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے یہ بھی کہا کہ  ہم 2019ورلڈ کپ پربھی فوکس کررہے ہیں اور یہ سیریزکھلاڑیوں کیلئے کارگر ثابت ہوگی۔

متعلقہ خبریں