مسلم امہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے ہے،صدر ممنون حسین

مسلم امہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے ہے،صدر ممنون حسین

ویب ڈیسک: صدرِمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ  مسلم دنیاسائنس و ٹیکنالوجی پرقابل ذکرتوجہ نہیں سکی،اسلامی دنیا کا سیاسی سماجی اقتصادی اورسائنس وٹیکنالوجی  میں ترقی ضروری ہے۔

آستانہ میں سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ مسلم دنیاعلمی معاملےمیں قابل ذکرتوجہ نہیں سکی آج کی دنیا تیزی سے ترقی کررہی ہےان کا کہنا تھا کہ  دکھ ہوتاہےکہ ہم دنیاسےبہت پیچھےرہ گئےہیں ضروری ہےسائنس وٹیکنالوجی میں ترقی کی جائے سائنس و ٹیکنالوجی   کے شعبے پر خصوصی توجہ دینی ہوگی جدیدٹیکنالوجی کیلئے  مل جل کرکام کرناہوگا۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ  فیصلوں پرعملدرآمدسےمسلم دنیاکامیاب رہےگی۔

کارنفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر  رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ   امن واستحکام کےبغیرہم ترکی نہیں کرسکتے خلیج میں حالیہ تنازع سےمایوسی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ  میانمارمیں مظالم کیخلاف مل جل کرکام کرناہوگا ،رجب طیب اردوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  روہنگیامسلمان جان بچاکربنگلادیش بھاگ رہےہیں مسلم امہ کواتحاد،یکجہتی اوریگانگت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں