ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، وزیراعظم

ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، وزیراعظم

ویب ڈیسک:  پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے لیکن ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،وزیراعظم نواز شریف 

تفصیلات کے مطابق رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا کہ بدلتی ہوئی دنیا میں قومی سلامتی کے تقاضے تبدیل ہو رہے ہیں اس کے لئے مسلح افواج کا ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھنا  نہایت ضروری ہے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کی کمر توڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا یہی نہیں پاک فوج کسی بھی خطرےسےنمٹنےاورجواب دینےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے ایک بار پھر اس عزم کا دہرایا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہیں اور پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے مگر ہماری اس امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ خبریں