پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

اکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے انٹر نیشنل آج جارج ٹائون گیانا میں کھیلا جائے گا۔

آءندہ ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی حاصل کرنے کے لیے یہ سیریز جیتنا دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آخری سیریز 26سال قبل پاکستان میں دو صفر سے جیتی تھی۔ اس کے بعد ہونے والی تمام ون ڈے سیریز پاکستان نے جیتیں۔ تاہم ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ  ان کی ٹیم اچھا کھیل کر یہ سیریز جیت سکتی ہے۔

تین میچوں کی سیریز سیریز میں دونوں ٹیموں کی پوزیشن ایک ایک میچ جیت کر برابر ہے۔

متعلقہ خبریں