قوم کو پوچھنا چاہئے کہ کرپشن نہیں کی تو کیوں نکالا؟ سابق وزیراعظم نوازشریف

قوم کو پوچھنا چاہئے کہ کرپشن نہیں کی تو کیوں نکالا؟ سابق وزیراعظم نوازشریف

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم  نوازشریف  اپنے مشن جی ٹی روڈ پر  نکل پڑے ہیں قافلہ آج جہلم سے گوجرانوالہ  اور پر لاہور کی طرف گامزن ....

نوازشریف کا قافلہ جہلم پہچتے ہی ن لیگ  کے کارکن امڈ آئے اور نوازشریف کا  والہانہ استقبال کیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف  نے جہلم مِں اپنے کارکنوں سے خطاب بھی کیا ۔

خطاب میں سابق وزیراعظم نوازشریف  نے اپنے دل کا خوب بڑاس نکالا ۔نوازشریف  کے خطاب کی اہم باتیں۔

مجھ پر کرپشن کا کوئی ٹھپہ بھی نہیں ہے اور میرا دامن بالکل صاف ہے

نواز شریف نے نااہلی کے فیصلے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہ پانچ ججوں نے بیک جنبش قلم آپ کے وزیر اعظم کو نااہل کر دیا۔

امن کا وعدہ کیا، امن لے آئے، ایک منٹ میں پانچ ججوں نے نااہل کر دیا،

کیا یہ آپ کے مینڈیٹ کی توہین ہے یا نہیں۔

 میں پوچھتا ہوں کیا یہ کروڑوں عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے یا نہیں؟

2013ء میں ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، ملک میں دہشتگردی جاری تھی۔

کارخانے اور ٹیوب ویل بند تھے، دکانیں بند تھیں، سی این جی سٹیشنوں پر لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی تھیں۔ 

 میں جان لڑا دوں گا لیکن اس ملک کو اندھیروں سے نکالوں گا اور ترقی کی جانب لے کر جاؤں گا۔

 کیا لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے یا نہیں؟ اندھیرے ختم ہوئے ہیں یا نہیں؟ دہشتگردی کم ہوئی ہے یا نہیں؟

قوم کو پوچھنا چاہئے کہ کرپشن نہیں کی تو کیوں نکالا؟

وجوانو! مایوس نہ ہونا، میں نے اور آپ نے اس ملک کے لئے بہت کچھ کرنا ہے۔

نواز شریف قافلہ  جہلم سے گوجرانوالہ اور پھر وہاں سے لاہور کیلئے روانہ ۔

متعلقہ خبریں