کراچی،عزیزآباد میں ڈی ایس پی ٹریفک کریم آبادسیکشن کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی،عزیزآباد میں ڈی ایس پی ٹریفک کریم آبادسیکشن کی گاڑی پر فائرنگ

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے عزیزآباد میں ڈی ایس پی ٹریفک کریم آبادسیکشن کی گاڑی  موٹر سائیکل سوار وں نے فائرنگ کردی  جس سے ڈی ایس ٹریفک عزیزآباد محمد حنیف  اور ڈرائیورفدا عالم  شہید ہوگئے۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق  ایک موٹرسائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی ۔واقعےکی جگہ سے 9 ایم ایم پستول کے 18 خول ملے ہیں۔

ملزمان نے گاڑی کو سامنے اور سیدھی طرف سے نشانہ بنایا۔ڈی آئی جی ویسٹ  کے بیان کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک محمد حنیف روزانہ اسی مقام سے گزرتے تھے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے  ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ پر نوٹس لیا وزیر داخلہ سندھ نےایڈیشنل آئی کراچی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

وزیرداخلہ سندھ نے سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں