باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکا،3 افراد شہید درجنوں زخمی

باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکا،3 افراد شہید درجنوں زخمی

ویب ڈیسک:باجوڑایجنسی کے تحصیل ناواگئی کے علاقے چہارمنگ مٹاک میں ریموٹ کنڑو ل بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ25زخمی ہوگئے ہیں ۔

جمعہ کے روز علاقہ چہارمنگ مٹاک میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا ۔ دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ25زخمی ہوگئے ہیں ۔

جاں بحق اور زخمی ہونیوالے عام لوگشامل ہیں ۔ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا ہیں ۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے ۔⁠⁠⁠⁠ 

متعلقہ خبریں