کراچی: پاکستان کشیدگی سے پاک بحر ہند چاہتا ہے ، سرتاج عزیز

کراچی: پاکستان کشیدگی سے پاک بحر ہند چاہتا ہے ، سرتاج عزیز

ویب ڈیسک:

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ  بھارتی ایٹمی ہتھیاروں سے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے جس کے باعث  ہم بحر ہند میں تبدیلیوں سے لاتعلق نہیں رہ سکتےپاکستان کی تجارت کا  بڑا حصہ یہاں سے گزرتاہے رسد کی ترسیل کے لئے محفوظ بحر ہند ضروری ہے پاکستان کشیدگی سے پاک بحر ہند چاہتا ہے۔

کراچی میں منعقدہ ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے باعث  پاکستان کےایک ہزار کلومیٹر تک کا ساحلی علاقہ معاشی لحاظ سے اہم ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں  بحر ہند کا خطہ معاشی اور سیاسی طور پر انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے مشیر خارجہ نے بتایا کہ دنیا کی چالیس فیصد تجارت بحر ہند سے گزرتی ہیں اور  تقریبا تیس ممالک بحرہند کے خطے سے جڑے ہوئے ہیں اور پاکستان بحر ہند کا اہم ملک ہے

 

متعلقہ خبریں