نجم سیٹھی کے ہوتے ہوئے کرکٹ ٹیم سے کرپشن ختم نہیں ہو سکتی ،عمران خان

نجم سیٹھی کے ہوتے ہوئے کرکٹ ٹیم سے کرپشن ختم نہیں ہو سکتی ،عمران خان

ویب ڈیسک:عمران خان نے کہا ہے کہ جب کسی  ادارے کا سربراہ  کرپشن میں ملوث ہوتا ہے تو   ادارہ ٹھیک نہیں ہو سکتا ۔

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کئے جانے اور پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی کے میچ فکسرز کے خلاف بیان کے بعد چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے  اپنے ٹوئٹر پیغام میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں فکسنگ کرنے والے نجم سیٹھی کا میچ فکسرز کے خلاف بیان اور کارروائی مضحکہ خیز ہے۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ  انتخابات میں فکسنگ کرنیوالا میچ فکسرز کیخلاف کارروائی کر رہا ہے تعجب  کی بات ہے۔

متعلقہ خبریں