ملک میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا عزم کرلیا ،نواز شریف

ملک میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا عزم کرلیا ،نواز شریف

ڈیسک:وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی ماحول کو بہتر سے بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔

اسلام آباد میں اسکولوں کو نئی بسیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم نواز شریف  نے کہا کہ ہم پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کر رہے ہیں، جس کے حوالے سے آج حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کو نئی200بسوں کا تحفہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والا ہر طالبعلم پرسکون ہو ، انہیں دوران تعلیم کسی مشکل کا سامنا نہ ہو کیونکہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں ۔

معیاری تعلیم کیلئے اساتذہ کی تعیناتی میں میرٹ کا خاص خیال رکھیں گے تاکہ بچے بہترین تعلیم حاصل کر سکیں ۔

ہماری کوشش ہے کہ اسلام آباد کے 422 سکولوں کو ایک ایک بس ضرور فراہم کریں جس کیلئے حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔

بہت جلد باقی سکولوں کو بھی بسوں کی فراہمی کا آغاز ہوجائے گا ۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اور میری بیٹی مریم نواز نے مل کر اسلام آباد کے 4 سو 22 سرکاری اسکولوں کی حالات بہتر بنانے کا عزم کیا ہے تاکہ ہمارے بچے اچھی عمارتوں والی درسگاہ میں زیور علم سے آراستہ ہو ،کیو ں کہ  اچھی تعلیم ہی اچھا انسان بناتی ہے اور اچھا انسان ہی پاکستان کا آنے والا کل بہتر بنا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم کے لیے اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ضروری ہے۔

انہوں نے بچوں کو دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے اور اچھا پاکستانی بننے کی ہدایت کی۔

اس موقع پروزیر اعظم نواز   شریف کی صاحبزادی  مریم نواز بھی موجود تھی مریم نواز کا  کہنا تھا  نے کہا کہ اسکولوں میں لائبریریز اور لیبز کی بھی تعمیر کی جارہی ہے۔

پہلی بار پاکستان میں اسکولوں میں لگژری بسیں فراہم کی گئیں ہیں جب کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اچھی تعلیم فراہم کرے ۔

متعلقہ خبریں