کابل: افغان پارلیمنٹ کے قریب دھماکے، 53افراد ہلاک

کابل: افغان پارلیمنٹ کے قریب دھماکے، 53افراد ہلاک

ڈیسک: کابل ، افغانستان کے درالحکومت اور جنوبی صوبے قندھار میں ہونے والے بم دھماکوں میں 53 افراد ہلاک  ، ہلاک ہونے والوں میں متحدہ عرب امارات کے 5سفیر   بھی شامل ہیں

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے، افغان پارلیمن ٹکے قریب پہلے کار بم دھماکا کیا گیا اس کے بعد بمبار نے خودکش حملہ کردیا۔

 خودکش حملہ نے افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس کےبعد ایک اور کاربم دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں افغان انٹلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔

دھماکے میں39 افراد جاں بحق جبکہ  درجنوں   زخمی ہوئے۔

جنہیں مقامی اسپتالوں میں متقل کردیاگیا، جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں مزید سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں