ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کے ذمہ دار بولرز ہیں، مکی آرتھر

ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کے ذمہ دار بولرز ہیں، مکی آرتھر

ڈیسک:خبر رساں ایجنسی مطابق قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بدترین شکست کی ذمہ داری بیٹسمینوں سے زیادہ بولرزپرعائد ہوتی ہے۔

 ٹیسٹ میچز میں بولرز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی ۔

 اسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو الٹی میٹم دے دیا ہے کہ ٹیم میں صرف پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی ہی رہیں گے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم میں کسی کھلاڑی کیلئے کوئی کمفرٹ زون نہیں، پرفارمنس کی بنیاد پر ہی کھلاڑی ٹیم کا رکن بنے گا۔

متعلقہ خبریں