جوتے میں بجلی پیدا کرنے اور موبائل فون چارج کی صلاحیت

جوتے میں بجلی پیدا کرنے اور موبائل فون چارج کی صلاحیت

ڈیسک:یونیورسٹی آف وسکانس میڈیسن کے شعبہ انجینیئرنگ نے غریب اور پسماندہ علاقوں اور فوجیوں کے لیے ایک جوتا بنایا ہے جو چلتے بھرتے موبائل آلات کو چارج کرسکتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابقیونیورسٹی آف وسکانس کے سائنس دانوں نے ایک ایسا جوتا ایجاد کیا ہے جسے پہن کر چہل قدمی کرنے سے بجلی پیدا ہوتی ہے اور اس بجلی سے چلتے پھرتے موبائل فون و دیگر برقی آلات کو آسانی سے چارج کیا جاسکتاہے۔

اب تک توانائی پیدا کرنے والی ٹائلیں، بیگ اور جوتے کے تلے بنائے جاسکتے ہیں لیکن ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ان کے تیارکردہ جوتے حرکتی توانائی یعنی انسانی حرکت کو بہت مؤثر انداز میں بجلی میں بدل سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جوتے میں حرکت کے ذریعے (کائنیٹک) نامی توانائی پیدا ہوتی ہے جسے موثر انداز میں بجلی میں تبدیل کیاگیا ہے تاکہ اس کی مدد سے دیگر برقی آلات کو بھی چارج کیا جاسکے۔

چلتے دوران 20 واٹ   بجلی   پیدا  ہوتی ہیں  جس سے جدید موبائل آلات چارج کیے جاسکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں