لاہور،نجی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی، 7 افراد جاں بحق 14

لاہور،نجی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی، 7 افراد جاں بحق 14

ڈیسک:صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 7مزدور جھلس کر جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور ریسکیو ادارے جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

  ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، جس کیلئے کمپنی کے مالکان سے رابطہ کیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں