وزیر اعظم چار سوالوں کے جواب دے دیتے تو حالات سنگین نہ ہوتے ،نعیم الحق

وزیر اعظم چار سوالوں کے جواب دے دیتے تو حالات سنگین نہ ہوتے ،نعیم الحق

ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف  کے سینئر  رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پوری قوم پاناما لیکس پر متحد اور سچ کی متلاشی ہے۔ نوازشریف چار سوالوں کے جواب دے دیتے تو قوم کو ان حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناما کیس سے متعلق تمام شواہد اور دستاویزات عدالت میں پیش کردیے ہیں۔

امید ہے سپریم کورٹ کیس کا فیصلہ جلد سنائے گی۔

 پوری قوم پاناما لیکس کے معاملے پر متحد اور سچ کی متلاشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم اس کیس میں مزید تاخیر کی متحمل نہیں ہوسکتی، قوم پاناما  کیس  کا حل چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نو مہینے گزرچکے ،قوم اب مزید اس کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ 

متعلقہ خبریں