عمران خان جو ثبوت جلسوں میں لہراتے تھے ، وہ آج کہاں گئے،لیگی راہنما

عمران خان جو ثبوت جلسوں میں لہراتے تھے ، وہ آج کہاں گئے،لیگی راہنما

ڈیسک:اسلام آباد میں  مسلم لیگ ن  کے رہنماؤں  کا کہنا ہے تحریک انصاف صرف الزامات لگاتی ہے ، کچھ ثابت نہیں کرسکتی ،وہ چاہتے ہیں وزیر اعظم کو نااہل کر دیا جائے

اس موقع پر مریم اورنگ زیب  نے کہا کہ عمران خان  نے جھوٹ بول کر عوام کو مایوس کیا .

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن  نے ہمشہ سچ کا سہارا لیا ۔  پی ٹی آئی ملک و قوم کا وقت ضائع کر رہی ہے ۔

پاناما کیس میں عمران خان ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دے سکے ۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جوثبوت جلسوں اور پریس کانفرنسوں میں دکھائےجاتےتھےآج تک عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

وکیل بہت ہی قابل کیوں نہ ہوں اگر ثبوت نہیں تو وکیل کچھ نہیں کر سکتا۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے الزامات کا تعلق زبانی باتوں میں تھا۔

عدالتوں میں تحریک انصاف کے الزامات کا اشارہ تک نہ ملا۔

متعلقہ خبریں